دیگر ممالک

لبنان میں اسرائیلی کارروائی قتل عام ہے، یہ عمل اعلانِ جنگ کے مترادف، اس کی سزا ضرور ملے گی: حزب اللہ چیف

حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پیجر کو نشانہ بنا کر حملہ شروع کیا، وہ جانتا تھا کہ لبنان میں 4 ہزار سے زیادہ پیجر استعمال کیے جا رہے ہیں، اسرایئل نے ایک ساتھ ہزاروں افراد کو مارنے کی کوشش کی۔

<div class="paragraphs"><p>لبنان: پیجر دھماکہ میں ہلاک اشخاص کی آخری رسومات کا منظر، تصویر GettyImages</p></div>

لبنان: پیجر دھماکہ میں ہلاک اشخاص کی آخری رسومات کا منظر، تصویر GettyImages

 

گزشتہ دنوں لبنان میں ہوئے پیجر اور ریڈیو حملوں کے بعد حزب اللہ چیف حسن نصراللہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس واقعہ کو بربریت پر مبنی اور اذیت ناک قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اپنے شدید غصے کو ظاہر کیا ہے۔ حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں جو کارروائی کی ہے وہ قتل عام ہے۔ یہ اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ اسرائیل نے جس طرح حملہ کیا ہے، اس سے عام شہری نشانہ بنے۔ یہ حملہ کر کے اسرائیل نے سرخ لائن کو پار کر دیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں جس طرح سے حملے کیے گئے ہیں، اس کے لیے سزا ضرور دی جائے گی۔ یہ بیان انھوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دیا ہے۔

Published: undefined

حزب اللہ چیف کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پیجر کو نشانہ بنا کر حملہ شروع کیا۔ وہ جانتا تھا کہ لبنان میں 4 ہزار سے زیادہ پیجر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اسرائیل نے ایک ساتھ 4 ہزار لوگوں کے ساتھ ان کے آس پاس موجود لوگوں کو مارنے کی کوشش کی۔ پیجر اور ریڈیو حملے صرف حزب اللہ جنگجوؤں پر نہیں کیے گئے بلکہ اسپتالوں، بازاروں، گھروں اور ذاتی گاڑیوں پر بھی ہوئے۔ ان سے ہزاروں خواتین اور بچے متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اس پورے معاملے میں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حزب اللہ چیف نے کہا کہ اس عمل سے غزہ کی حمایت بند نہیں ہوگی، نتائج اور امکانات چاہے جو بھی ہوں۔ نصراللہ نے اسرائیل کو متنبہ کیا کہ وہ جو چاہیں کر لیں، لیکن شمالی اسرائیل سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو کبھی ان کے گھر واپس نہیں بھیج پائیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ اعلان بھی کر دیا کہ اس طرح کے حملوں سے حزب اللہ گھٹنوں پر آنے والا نہیں ہے۔ ان کا گروپ جانتا ہے کہ اسرائیل کے پاس تکنیکی سبقت ہے، کیونکہ امریکہ اور دیگر بڑی طاقتیں اس کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

حسن نصراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ اس چیلنج کا سامنا کر کے پھر اپنا سر فخر سے اونچا کرے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں نصراللہ نے یہ بھی کہا ہے کہ حزب اللہ ٹوٹ نہیں سکتا، چاہے اس پر ہوا حملہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔

Published: undefined

حزب اللہ چیف کا کہنا ہے کہ فی الحال ہم کسی نتیجہ پر نہیں پہنچے ہیں۔ ہم نے اس معاملے کی جانچ کے لیے کئی جانچ کمیٹیاں بنائی ہیں۔ ہم پہلے یہ سمجھیں گے کہ حملے کیسے ہوئے۔ انھوں نے یہ اعتراف کیا کہ اس طرح کے حملے پہلی بار کیے گئے اور یہ لبنان کی سیکورٹی کے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا۔ حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں ہوئے حملوں سے حزب اللہ مزید مضبوط ہوا ہے، جبکہ اسرائیل ناکام ہو گیا۔ اگر اسرائیل کا مقصد حزب اللہ کو غزہ میں ہو رہے واقعات سے الگ کرنا تھا، تو وہ ناکام ہو چکا ہے۔ اگر اس کا ہدف لبنانی لوگوں کے درمیان شگاف پیدا کرنا تھا، تو بھی وہ ناکام ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined