دیگر ممالک

غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلاء شروع، اسرائیلی ڈیفنس فورس کا منصوبہ منظر عام پر

میڈیا رپورٹس کے حوالے سے اسٹڈی آف وار میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلہ میں غزہ میں فوجی اہلکاروں کی کمی، ریزرو فوجیوں کی ریلیز، ہدف بند چھاپے اور انکلیو کے اندر ایک سیکورٹی بفر زون کا قیام شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اسرائیلی فوج، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اسرائیلی فوج، تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل نے غزہ سے پانچ فوجی بریگیڈ کو واپس ہٹا لیا ہے، یعنی اسرائیلی فوجیوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے جو کہ اچھی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اپنے آپریشن کے تیسرے مرحلہ میں داخل کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں اس تعلق سے جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سیکورٹی پر مرکوز ایک پالیسی ریسرچ تنظیم انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار نے کہا کہ تیسرے مرحلہ میں جنگ کا اختتام ہوگا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے حوالے سے اسٹڈی آف وار میں کہا گیا ہے کہ ’’تیسرے مرحلہ میں غزہ میں فوج میں کمی، ریزرو فوجیوں کی ریلیز، ہدف بند چھاپے اور انکلیو کے اندر ایک سیکورٹی بفر زون کا قیام شامل ہے۔‘‘ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک نامعلوم اسرائیلی خفیہ افسر نے کہا ہے کہ حماس کا بیشتر کمانڈ اسٹرکچر ختم ہو گیا ہے اور حماس اب ایک فوجی ادارہ کی شکل میں کام نہیں کر رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے ذریعہ اسرائیل پر حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے 27 اکتوبر کو غزہ کے اندر ایک زمینی حملہ شروع کیا تھا جس میں کم از کم 21822 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں، جن میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں، جبکہ 56451 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined