دیگر ممالک

اسرائیل نے حزب اللہ پر پھر کیا ہوائی حملہ، ڈرون کمانڈر محمد حسین سرور کی موت کا دعویٰ!

اسرائیل کے مطابق حملے بیروت کی ایک کثیر منزلہ عمارت پر کیے گئے جس میں حزب اللہ کا ڈرون کمانڈر چھپا تھا، نیتن یاہو نے یو این جی اے کے لیے نیویارک کی اپنی پرواز کے دوران اس کے قتل کو منظوری دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ کسی بھی صورت کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے آج پھر دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی راجدھانی بیروت کے ایک علاقہ میں اپارٹمنٹ پر ہوائی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 26 ستمبر کو کیے گئے حملوں میں حزب اللہ کا ڈرون کمانڈر محمد حسین سرور ہلاک ہو گیا ہے۔ حالانکہ حزب اللہ نے اسرائیل کے اس دعویٰ پر کوئی فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ سے منسلک محمد حسین سرور کی موجودگی سے متعلق خفیہ جانکاری ملی تھی۔ اسی جانکاری کی بنیاد پر حملہ کر اسے ہلاک کر دیا گیا۔ اس حملے کے بعد حزب اللہ کے ذریعہ بھی اسرائیل پر کئی راکیٹ داغے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

Published: undefined

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملہ بیروت کے دہیہ میں ایک کثیر منزلہ عمارت پر کیا گیا جس میں حزب اللہ کا ڈرون کمانڈر چھپا بیٹھا تھا۔ آئی ڈی ایف نے الزام عائد کیا کہ سرور حزب اللہ کا پرانا رکن تھا جس نے یو اے وی اور دھماکہ خیز اشیا کا استعمال کر کے اسرائیلی شہریوں اور آئی ڈی ایف فوجیوں کے خلاف کئی حملوں کو انجام دیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم دفتر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے لیے نیویارک کی اپنی پرواز کے دوران ہی اس کے قتل کی مہم کو منظوری دی تھی۔

Published: undefined

دوسری طرف لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر بیروت کے جنوبی علاقہ دہیہ میں ایک عمارت پر اسرائیلی جنگی جہازوں کے حملے میں کم از کم دو لوگ مارے گئے اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کی حالت سنگین ہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ علاقہ حزب اللہ کی مضبوط موجودگی والا اور کثیر آبادی والا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہیہ میں تقریباً 700000 لوگ رہتے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب اس علاقہ کو اسرائیل نے ہدف بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined