دیگر ممالک

’لڑائی حماس نے شروع کی، ختم ہم کریں گے‘، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا بیان

نیتن یاہو نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ’’اسرائیل کو جنگ کا سامنا ہے، ہم یہ جنگ نہیں چاہتے تھے، اسے سب سے ظالمانہ طریقے سے شروع کیا گھا تھا، حالانکہ اس جنگ کو اسرائیل نے شروع نہیں کیا۔‘‘

نیتن یاہو، تصویر یو این آئی
نیتن یاہو، تصویر یو این آئی 

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کے دوران تقریباً 1300 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسی درمیان اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے حماس کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس جنگ کو شروع نہیں کیا، لیکن ختم ہم کریں گے۔

Published: undefined

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ ’’اسرائیل کو جنگ کا سامنا ہے۔ ہم یہ جنگ نہیں چاہتے تھے۔ اسے انتہائی ظالمانہ طریقے سے شروع کیا گیا۔ حالانکہ اسرائیل نے اس جنگ کو شروع نہیں کیا، لیکن اسرائیل اسے ختم کر دے گا۔‘‘ وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی اور اسے طویل مدت تک یاد رکھا جائے گا۔

Published: undefined

نیتن یاہو نے یرغمال بنائے گئے لوگوں کی بدتر حالت پر بولتے ہوئے کہا کہ حماس نے بے قصور اسرائیلیوں کے خلاف جو بربریت والے حملے کیے، یہ حیرت انگیز ہیں۔ ان کا گھروں میں گھس کر کنبوں کو مارنا، تہوار میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کا قتل کرنا، بچوں اور بزرگوں کا اغوا کرنا، یہ سب بربریت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined