اسرائیل کی تنبیہ کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے اپنا گھر چھوڑ کر شہر سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔ انخلاء کی ان کوششوں کے درمیان ہی اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر ممکنہ زمینی حملے سے پہلے ہوائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں کئی بے قصور شہریوں کی ہلاکت کا بھی اندیشہ ہے۔ اس حملے میں بچے لوگوں نے شہر سے انخلا جاری رکھا ہے اور جنوب میں پہلے سے ہی بھرے اسکولوں، گھروں اور عارضی پناہ گاہوں میں پہنچ گئے ہیں۔ اس درمیان اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں مربوط ہوائی، زمینی اور سمندری حملے کے لیے تیار ہے۔
Published: undefined
مصر اور امریکہ کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ مصر، اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ معاہدہ کے تحت غیر ملکی شہریوں کو بھی انکلیو چھوڑنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اپنے علاقہ میں سبھی کراسنگ کو سیل کر دیا ہے اور مصر کے ذریعہ سرحد کراسنگ کو مضبوط کیے جانے کے بعد تقریباً 23 لاکھ فلسطینی غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ خون خرابہ کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن مصر پناہ گزینوں کو داخلے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
Published: undefined
اسرائیل کے ذریعہ غزہ کے اندر اور باہر سبھی آمد و رفت بند کیے جانے کے بعد ہفتہ کے روز کھانا، ایندھن اور پانی کی فراہمی تیزی سے گھٹنی شروع ہو گئی۔ اس درمیان غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ ہوائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2200 سے زیادہ ہو گئی ہے، جن میں 724 بچے اور 458 خواتین شامل ہیں۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ کئی مقامی باشندوں کو انخلا کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی نہیں مل پا رہی ہے، جبکہ کئی اس لیے سفر نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ وہ ضعیف، بیمار، معذور یا پھر کمزور شخص کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، یا پھر ڈرتے ہیں کہ ان کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پہلے سے ہی دنیا کی سب سے گھنی آبادی والی جگہوں میں سے ایک ہے، جہاں 365 اسکوائر کلومیٹر علاقہ میں 23 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔
Published: undefined
فلسطینیوں اور کچھ علاقائی افسران نے کہا ہے کہ انھیں ڈر ہے کہ اسرائیل کا آخری ہدف نہ صرف حماس کو تباہ کرنا ہے، بلکہ فلسطینی لوگوں کو غزہ سے باہر نکالنا بھی ہے۔ یہ 1948 میں اسرائیل کی تشکیل کے دوران برطانوی حکومتی ہدایات والی فلسطین سے تقریباً 750000 فلسطینیوں کو جبراً نکالنے کے لیے عربی لفظ نقبہ کو ظاہر کرے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ کا محل قبضے والے ویسٹ بینک کے بغل میں ہے، انھوں نے فلسطینیوں کو سبھی فلسطینی علاقوں سے جبراً نکالنے یا ان کے داخلی نقل مکانی کی وجہ بننے کی کسی بھی کوشش کے خلاف تنبیہ دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined