لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی حصے میں اسرائیلی فوج نے خوفناک ایئر اسٹرائیک کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان حصوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ میں لبنان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں کم از کم 274 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ کم و بیش 700 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ حملے جنوبی لبنان اور بیکا وادی میں مرکوز تھے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف کے جنگجو طیاروں نے حزب اللہ سے متعلق دہشت گرد ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
Published: undefined
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اب تک 300 سے زائد ٹھکانوں پر حملے کیے جا چکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق یہ آپریشن خفیہ محکمہ اور فضائیہ کے ساتھ مکمل کوآرڈنیشن کے ساتھ کیا گیا۔ اسرائیل کے امیاد اور سفید علاقوں میں الرٹ ایکٹیو ہونے کے بعد فضائیہ نے لبنان کی طرف سے کئی راکیٹس کو روک دیا، جبکہ دیگر پروجیکٹائل امیاد کے پاس کھلے علاقوں میں گرے۔
Published: undefined
آئی ڈی ایف نے بتایا کہ 10 مزید راکیٹس اسرائیل کے ذیلی گیللی علاقے میں بھی گرے، حالانکہ فوری طور پر کسی کی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے جنگجو اسرائیل کے خلاف راکیٹ حملوں کی تیاری کر رہے تھے، جس کی وجہ سے اسرائیل نے دفاعی اور جارحانہ قدم اٹھائے ہیں۔ اس سے پہلے اسرائیل کے فوجی ترجمان ڈینیل ہگاری نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے باشندوں کو متنبہ کیا کہ وہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اسرائیلی حملے سے پہلے فوراً اپنا گھر چھوڑ دیں۔
Published: undefined
ہگاری نے متنبہ کیا کہ ’جلد ہی‘ بڑے پیمانے پر ہوائی حملے شروع ہوں گے۔ پورے لبنان میں گھروں اور دیگر عمارتوں میں واقع حزب اللہ کی ملکیتوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ ’’ہم لبنان کے ان گاؤں کے شہریوں کو صلاح دیتے ہیں جو ایسی عمارتوں اور علاقوں کے قریب موجود ہیں، جن کا استعمال حزب اللہ اپنے فوجی مقاصد کے لیے کرتا ہے۔ وہ اپنی سیکورٹی کے لیے فوراً خطرے سے دور چلے جائیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined