دیگر ممالک

یوکرین پر روس نے پھر کیا میزائل سے حملہ، 5 لوگوں کی موت، 11 بچوں سمیت 37 افراد زخمی

یوکرین وزارت داخلہ نے ہفتہ کے روز جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جب حملہ ہوا تب لوگ مذہبی تعطیل منانے کے لیے چرچ جا رہے تھے۔

میزائل کی علامتی تصویر
میزائل کی علامتی تصویر 

روس اور یوکرین کے درمیان مہینوں سے جاری جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب شمالی یوکرین کے شہر چیرنیہائیو میں ایک مرکزی چوراہے پر روسی میزائل حملے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے میں 5 لوگوں کی ومت ہو گئی ہے، جبکہ 37 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں یوکرین کی وزارت داخلہ نے ہفتہ کے روز جانکاری دی۔ وزارت نے کہا کہ جب حملہ ہوا تب لوگ مذہبی تعطیل منانے کے لیے چرچ کی طرف جا رہے تھے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق میزائل حملے میں جو 37 افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی صدر زیلینسکی نے اس تعلق سے سوشل میڈیا ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "ایک روسی میزائل شہر کے ٹھیک وسط میں ہمارے چیرنیہائیو میں گری۔ یہاں ایک چوراہا، پالی ٹیکنک یونیورسٹی اور ایک تھیٹر ہے۔"

Published: undefined

صدر زیلنسکی کا روس کے تازہ حملے کے تعلق سے یہ بھی کہنا ہے کہ "ہفتہ کے ایک معمول والے دن کو روس نے درد اور نقصان والے دن میں بدل دیا۔" زیلنسکی کی پوسٹ کے ساتھ ایک چھوٹی سی ویڈیو بھی ہے جس میں مقامی ڈراما تھیٹر کے سامنے ایک چوراہا پر ملبہ بکھرا ہوا دکھایا گیا ہے اور وہاں پر کھڑی کاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ صدر ولودمیر زیلنسکی ان دنوں سویڈن کے دورہ پر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined