اسرائیل نے امریکہ سے ٹینک گولہ بارود اور ٹیکٹیکل گاڑیوں سمیت مزید ہتھیاروں کا مطالبہ کردیا ہے۔ صورتحال سے واقف تین افراد نے بلومبرگ کو بتایا کہ نیتن یاہو کی حکومت غزہ میں جنگ اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کو بڑھانا چاہتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ درخواست ابھی جمع کرائی گئی ہے۔ امریکی انتظامیہ نے ابھی تک اس کی باقاعدہ جانچ شروع نہیں کی ہے۔
Published: undefined
وال ا سٹریٹ جرنل نے پہلے اطلاع دی تھی کہ انتظامیہ 120 ملی میٹر ٹینک کے گولے، گاڑیاں اور مارٹر گولے خریدنے کے لیے ایک بلین ڈالر کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔
Published: undefined
امریکی انتظامیہ محسوس کرتی ہے کہ وہ ایک حساس پوزیشن میں ہے۔ صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو کیے گئے حملے کے بعد اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی حمایت "سخت" ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جوابی کارروائی کو کم کرنے میں ناکامی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
اسرائیل نے اپنی جارحانہ کارروائیوں میں 34 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ اسرائیل کی حالیہ درخواست ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غزہ میں جاری تنازعے کے درمیان سامنے آئی ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined