دیگر ممالک

ایران کے سپریم لیڈر نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کیا، رہا ہونے والوں میں مظاہرین بھی شامل

جیل سے رہا ہونے والوں میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہونے والے کچھ لوگ بھی شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای، تصویر آئی اے این ایس

 

ایران کے سپریم لیڈر نے حالیہ حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیے گئے "دسیوں ہزار" قیدیوں کے لیے قید کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ الجزیرہ میں شائع خبر کے مطابق اتوار کے روز آیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے منظور کردہ معافی شرائط کے ساتھ سامنے آئی۔ سرکاری میڈیا رپورٹس میں اعلان کردہ تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا اطلاق ایران میں قید متعدد دوہری شہریت  والے لوگوں پر نہیں ہوگا۔

Published: undefined

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ نے رپورٹ کیا کہ جن لوگوں پر "زمین پر بدعنوانی" کا الزام ہے ان کو اس میں کوئی چھوت نہیں ملے گی ۔ واضح رہے اس الزام میں ملوث کچھ مظاہرین میں سے چار کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ نہ ہی اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جن پر "غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی" کا الزام ہے اور نہ ہی "اسلامی جمہوریہ کے مخالف گروہوں سے وابستہ ہو"۔

Published: undefined

گزشتہ ستمبر میں ملک کی مورالٹی (اخلاقیات) پولیس کی حراست میں ایک نوجوان ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران میں مظاہرے پھیل گئے۔ 22 سالہ نوجوان کو اسلامی لباس کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایرانیوں نے مظاہروں میں حصہ لیا، جو کہ 1979 کے انقلاب کے بعد سے ایران کی حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی نیوز ایجنسی کے مطابق، مظاہروں کے سلسلے میں تقریباً 20,000 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر حکام نے ایران کے "غیر ملکی دشمنوں" پر اشتعال انگیزی کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 70 نابالغ بھی شامل ہیں۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق کم از کم چار افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔ ایران نے مہینوں سے ہلاکتوں کی تعداد پیش نہیں کی ہے۔ واضح رہے پھانسی شروع ہونے کے بعد سے مظاہروں میں کافی کمی آئی ہے۔

Published: undefined

خامنہ ای کو لکھے گئے خط میں معافی کی درخواست کرتے ہوئے عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے کہا کہ "حالیہ واقعات کے دوران، بہت سے لوگوں نے، خاص طور پر نوجوانوں نے، دشمن کے اشتعال انگیزی اور پروپیگنڈے کے نتیجے میں غلط اقدامات اور جرائم کا ارتکاب کیا۔"

Published: undefined

غلام حسین محسنی ایجی نے لکھا، "چونکہ غیر ملکی دشمنوں اور انقلاب مخالف دھاروں کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے، ان نوجوانوں میں سے بہت سے اب اپنے کیے پر پچھتا رہے ہیں۔"خامنہ ای نے 1979 کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے اعزاز میں معافی کی منظوری دی۔ خامنہ ای نے 1989 میں ملک کے سیاسی اور مذہبی رہنما کے طور پر عہدہ سنبھالا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined