دیگر ممالک

ایران کے نائب صدر ظریف حکومت کی تشکیل پراختلافات کے باعث استعفیٰ دیں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملکی پارلیمنٹ میں ان سیاستدانوں کی فہرست پیش کی تھی جن کے ساتھ انہوں نے نئی کابینہ کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور اور سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جواد ظریف کو 2 اگست کو ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے اسٹریٹجک امور کے لئے نائب صدر مقرر کیا تھا۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جواد ظریف کے ممکنہ استعفیٰ کی وجہ ملک کی نئی کابینہ کی تشکیل پر اختلاف ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

مسعود پزشکیان نے اتوار کو ملکی پارلیمنٹ میں ان سیاستدانوں کی فہرست پیش کی تھی جن کے ساتھ انہوں نے نئی کابینہ کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی۔ اس میں تجویز کردہ 19 امیدواروں میں سے صرف ایک خاتون ہے۔ جواد ظریف نے ایکس پرکہا، ’’میں اپنے کام کے نتائج سے خوش ہوں اور مجھے شرم آتی ہے کہ میں کمیٹیوں کی ماہرانہ رائے اور خواتین، نوجوانوں اور رشتہ داروں کی موجودگی کو مناسب طریقے سے حاصل نہیں کر سکا، جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا۔ بلاشبہ، ابھی کچھ نائب صدر باقی ہیں، امید ہے کہ وہ اس کمی کو پورا کر لیں گے۔

Published: undefined

سابق وزیر نے نئی حکومت کے نمائندوں کوکامیابی کی خواہش کی اور کابینہ کے لیے امیدواروں کے انتخاب میں حصہ لینے کے موقع کے لئے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined