ایرانی بحریہ نے اتوار کو جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں منعقدہ ایک تقریب میں نئے ملکی ہتھیاروں کی سپلائی حاصل کی جس میں کروز میزائل سسٹم اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ یہ اطلاع ژنہوا نے پیر کو سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اےکے حوالے سے دی۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق کونارک کاؤنٹی میں منعقدہ تقریب میں آرمی کمانڈر عبدالرحیم موسوی، نیوی کمانڈر شہرام ایرانی اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔آئی آر این اےکے مطابق، ہتھیاروں اور سازوسامان میں طلحہ اور ناصر کروز میزائل سسٹم، گھریلو الیکٹرانک جنگی نظام سے لیس جاسوسی مشن کے اہل ہیلی کاپٹر اور کیریئر سے لانچ کیے گئے کامیکاز ڈرون شامل ہیں۔
Published: undefined
مسٹرشہرام ایرانی نے تقریب میں کہا کہ طلحہ نظام کی آپریشنل رینج 1000 کلومیٹر ہے اور یہ پرواز میں سمت تبدیل کر سکتا ہے، جب کہ ناصر، جس کی رینج 100 کلومیٹر ہے، بہت زیادہ تباہ کن طاقت رکھتا ہے اور اسے مختلف قسم کے راکٹ لانچ کرنے والے جہازوں پر نصب کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز