بیلجیئم: لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسلبورن نے پیر کے روز کہا کہ یورپی یونین درجنوں ایرانیوں پر پابندیاں عائد کرے گی، جن میں وہ ججز بھی شامل ہیں جو مظاہرین کو سزائے موت دینے میں ملوث رہے ہیں۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایسلبورن نے مزید کہا کہ ججز، جیل کا عملہ اور دوسروں کو موت کی سزا سنانے والے ان کے درجنوں نام فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔"
Published: undefined
گزشتہ نو جنوری کو بیلجیئم، ہالینڈ اور ڈنمارک نے ایران میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے سلسلے میں ایران میں مظاہرین کو پھانسی دیئے جانے کے ردعمل میں تہران کے سفیروں کو طلب کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرم کارکنوں کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپس میں گزشتہ جنوری میں دو مظاہرین کو پھانسی دینے کے بعد ایران بھر میں احتجاج کی ایک نئی لہر کو دکھایا گیا تھا۔ ایرانی حکام کا دعویٰ تھا کہ پھانسی کی سزا پانے والے دونوں ملزمان کو "پسیج" کے رکن کے قتل میں ملوث ہونے اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
Published: undefined
مظاہرین نے دارالحکومت تہران میں رہبر معظم علی خامنہ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ان میں سے کچھ نے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی پھانسیوں کی مہم کے حوالے سے تہران کی ایک مرکزی سڑک پر پھندے لٹکائے اور مظاہرین نے پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے اور خامنہ ای کی حکمرانی کے خلاف "انقلاب" جاری رکھنے پر زور دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined