دیگر ممالک

ایران نے امریکہ کا کہنا مانا، اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کی کارروائی روکی

امریکی قیادت نے ایران کو پیغام دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کم ازکم دو ہفتوں کیلئے جوابی کارروائی ملتوی کرے، جس پر ایران نے امریکی مطالبے سے اتفاق کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران نے امریکہ کے کہنے پر اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کی کارروائی روک دی ہے، اب اسرائیل پرفوری حملہ نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کویتی اخبار الجریدہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای کو اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی دو ہفتوں کیلئے روکنے پرقائل کرلیا،اب اسرائیل پرفوری حملہ نہیں ہوگا۔

Published: undefined

امریکی قیادت نے ایران کو پیغام دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کم ازکم دو ہفتوں کیلئے جوابی کارروائی ملتوی کرے، جس پر ایران نے امریکی مطالبے سے اتفاق کیا۔اس سے قبل ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی بغیری کنی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، علی بغیری نے کہا ہم بدلہ ضرور لیں گے۔ جس پر چینی وزیرخارجہ نے ایران کی سلامتی اورقومی وقارکےتحفظ کیلئے حق دفاع کی حمایت کی۔

Published: undefined

عمان کے الحسینیہ پیلس میں امریکی ارکان کانگریس کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم ملاقات ہوئی جبکہ شاہ اردن نے کہا ہے کہ اردن کسی ملک کیلئے میدان جنگ نہیں بنے گا اور اپنے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined