دیگر ممالک

امریکہ اور برطانیہ یمن اور غزہ کے خلاف جارحیت بند کریں: ایران

اب اس کھیل کو بند ہونا چاہئے کہ امریکہ ایک طرف ہمارے خطے میں داعش بنائے اور دوسری طرف داعش کے خلاف جنگ کی بات بھی کرے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم امریکہ اور برطانیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ یمن اور غزہ کے خلاف جنگ بند کریں۔مہر نیوز کے رپورٹر کے مطابق، حسین امیرعبداللہیان نے ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دیرینہ دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہونے کے ناطے ہم نے دونوں ممالک کے مفادات کے مطابق اہم بات چیت کی۔ جس میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تناظر میں چابہار اور شمال-جنوب ٹرانزٹ روٹ کی ترقی پر زور دیا گیا۔

Published: undefined

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے برکس اجلاس کے دوران اپنی آخری ملاقات میں معاہدے کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ ’ ہم نے تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں حکومتوں کی خواہش پر زور دیا اور موجودہ تعلقات اور بعض معاہدوں پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔‘
انہوں نے شنگھائی اور برکس میں ہندوستان کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ دو طرفہ تعلقات کے علاوہ ہم شنگھائی اور برکس تعاون کے میدان میں بھی صلاحیتوں کا استعمال کریں گے۔‘

Published: undefined

امیر عبداللہیان نے کہا کہ آج ہم نے غزہ اور فلسطین کی صورت حال پر بھی بات کی تاکہ بین الاقوامی مسائل پر خیالات کا تبادلہ ہو۔ غزہ میں نسل کشی اور جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے پر تمام ممالک کو توجہ دینے کی ضرورت پر ہمارا مشترکہ زور رہا۔ ایران نے بحری سلامتی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر یمن کی قومی سالویشن حکومت کے ساتھ ہمارے تعلقات کے فریم ورک میں بحث ہوتی ہے اور ان کی طرف سے بھی اس پر زور دیا جاتا ہے۔

Published: undefined

امیر عبداللہیان نے کہا کہ یمن مغربی ایشیا کی حقیقت اور سلامتی کا حصہ ہے۔ اب اس کھیل کو بند ہونا چاہئے کہ امریکہ ایک طرف ہمارے خطے میں داعش بنائے اور دوسری طرف داعش کے خلاف جنگ کی بات بھی کرے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ کھیل اب نہیں چلے گا کہ وائٹ ہاؤس ایک طرف خطے میں جنگ نہ چاہنے کی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دوسروں کو پیغام بھیجے، لیکن خود بحیرہ احمر میں جنگ کی آگ بھڑکائے۔ میں بلنکن سے اونچی آواز میں کہتا ہوں کہ جنگ، ہرگز حل نہیں ہے۔ ہم نے آپ کو سو دن پہلے بتا دیا تھا کہ آپ غزہ میں اپنے ہاتھ معصوم لوگوں کے خون سےنہ رنگیں اور نیتن یاہو کے انجام کا حصہ نہ بنیں۔

Published: undefined

ایرانی وزیر خاجہ نے مزید کہا کہ ایران خطے میں جہاز رانی کی سلامتی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ہم امریکہ اور برطانیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ یمن کے خلاف جنگ بند کر دیں۔ ہم امریکہ اور اسرائیل کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے خلاف جنگ بند کریں۔

Published: undefined

اس دوران ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ مجھے حالیہ دہشت گردانہ حملے پر ایرانی عوام سے تعزیت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بہت اعلیٰ سطح کے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے صدور ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپنی تعلیم میں فارسی زبان کو تسلیم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا بنیادی ستون ہے۔ بھارت خطے کی جغرافیائی سیاسی پوزیشن کو استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ہم نے شمال-جنوب کوریڈور اور چابہار پورٹ پروجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برکس میں ہمیشہ ایران کی حمایت کی ہے اور شنگھائی تنظیم میں ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ بہت قریبی اور مشترکہ نقطہ نظر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined