ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کی نئی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو گزشتہ حکومت کی غلطیوں کی بھرپائی کرنی چاہیے اور بین الاقوامی وعدوں کے تئیں وفادار اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔
Published: undefined
روحانی نے کابینہ کی اکنامک کوآرڈی نیشن بورڈ کی میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔ ایران کی خبررساں ایجنسی نے روحانی کے حوالے سے بتایا کہ ایران ہمیشہ اپنے وعدوں کے تئیں وفادار رہا ہے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مثبت بات چیت کی ہے۔ صدر روحانی نے کہا ہے کہ اس علاقے کے لئے تال میل اور اجتماعی تعاون سے سلامتی کو بہتر کرنے کا وقت ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ ہار گئے ہیں اور ان کے اہم مدمقابل جوبائیڈن کی شاندار جیت ہوئی ہے۔ ٹرمپ کے صدر رہتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات شدید بحران کا شکار ہوگئے تھا اور جنگ تک کی نوبت آگئی تھی۔
Published: undefined
واضح رہے ویسے تو ہر دور میں امریکہ اور ایران کے تعلقات اچھے نہیں رہے ہیں لیکن ٹرمپ انتظامہ کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان بہت زیادہ خراب ہو گئے تھے اور امریکہ نے کئی عالمی سمجھوتوں سے منہ موڑ لیا تھا۔اب یہ دیکھنا ہوگا کہ نو منتخب صدر جو بائڈن کس طرح امریکہ اور ایران کےتعلقات کو لیتےہیں اور ان کی مستقبل کی پالیسی کیا ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined