ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے ہفتہ کے روز کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعاون بند کریں اورتمام درآمدات اور برآمدات کا بائیکاٹ کریں۔
Published: undefined
علی باقری نے سی این این ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’’ہماری رائے میں اسلامی ممالک کی طرف سے اٹھایا جانے والا سب سے مؤثر قدم اسرائیلی حکومت کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعاون کو روکنا اور اس کے ساتھ تمام درآمدات اور برآمدات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا‘‘۔
Published: undefined
واضح رہے احتجاج کا ایک طریقہ یہ بھی ہے ۔ اسرائیل کی طاقت دراصل معاشی ہے اور اس نے پوری دنیا کی معیشت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ جب بھی امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ غلط ہوتا ہے تو اقتصادی پابندیوں کی بات کی جاتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے ایران نے فلسطین میں جاری جنگ میں اسرائیل کے خلاف حماس کی حمایت کی ہوئی ہے اور وہ اسرائیل کو گھیرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ ادھر اسرائیل بھی ایران کو اپنا سب سے بڑا دشمن تصور کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز