تہران: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی میں بھی کورونا وائرس یعنی ’كووڈ-19‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔ ایران اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کے مطابق لاریجانی کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹو پائے گئے ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا اور ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایران میں بروز جمعرات کورونا وائرس کے 2875 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں کورونا متاثر ین کی تعداد بڑھ کر 50486 ہو گئی ہے ۔ صحت اور طبی تعلیم کی وزارت کے اطلاعات عامہ اور انفارمیشن سینٹر کے سربراہ كنوش جهانپور نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس طرح ملک میں اب تک اس مہلک وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3160 ہو گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ملک میں 16711 کورونا متاثرین صحت یا ب ہوئے ہیں، جبکہ 3956 افراد کی حالت نازک ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined