دیگر ممالک

ایران نے خلا میں تین سیٹلائٹ بھیجے

ایران نے اپنی خلائی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ جو تین سیٹالائٹس خلا میں بھیجے ہیں ان میں ایک کمیونیکیشن اینڈ ریسرچ سیٹلائٹ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ایران نے اتوار کو کہا کہ اس کی خلائی تاریخ میں پہلی بار اس نے ایک ساتھ تین مقامی ساختہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجے ہیں۔ یہ اطلاع ایرانی طالب علم نیوز ایجنسی (اسنا) نے دی۔اسنا کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی سیاروں کو زمین کی سطح سے کم از کم 450 کلومیٹر کی بلندی پر بیضوی مدار میں چھوڑا گیا۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا کہ تین سیٹلائٹس میں ایک کمیونیکیشن اینڈ ریسرچ سیٹلائٹ، مہدا اور دو نینو سیٹلائٹس، کیہان-2 اور حتف-1 شامل ہیں، اور انہیں دیسی ساختہ لانچ وہیکل سیمرغ (فینکس) نے وسطی صوبے سیمنان سے لانچ کیا۔

Published: undefined

مہدا کا بنیادی مقصد متعدد کاموں میں سیمرغ کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور خلا میں نئے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لینا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دیگر دو سیٹلائٹس گلوبل پوزیشننگ اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

Published: undefined

20 جنوری کو ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ قائم۔100 تھری اسٹیج ٹھوس ایندھن لانچ وہیکل کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ 47 کلوگرام وزنی تحقیقی اور ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ثریا کے نام سے لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined