تہران: ایران نے آسٹریلیا کی جانب سے ایرانی افراد اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے گزشتہ روز وزارت کے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیائی حکومت برسوں سے مقامی آسٹریلیائی باشندوں، قیدیوں اور پناہ گزینوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے ایران مخالف دہشت گردی اور علیحدگی پسند گروپوں کو بھی پناہ دی ہے۔
Published: undefined
اس سے ایک روز قبل آسٹریلیائی حکومت نے چھ ایرانیوں اور ایران کی اخلاقی پولیس اور بسیج رضاکار فورس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے اس نے ’’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور برے برتاؤ ‘‘ قرار دیا۔16 ستمبر کو تہران کے ایک اسپتال میں 22 سالہ محسنہ امینی کی موت کے بعد ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ایران نے امریکہ اور بعض دیگر مغربی ممالک پر ملک میں فسادات بھڑکانے اور دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined