دیگر ممالک

کابل: مسجد امام زمانہ پر حملہ،20 افراد ہلاک

افغانستان: کابل کی ایک مسجد پر حملہ

Getty Images
Getty Images 

کابل: افغانستان کی دارالحکومت کابل میں آج شیعہ مسجد کے پاس ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس حملے میں تقریباً 20 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ کے فوراً بعد دیے گئے ایک بیان میں حکام نے کہا کہ تازہ حملہ افغان شہر میں تشدد پیدا کرنے اور معمولات زندگی کو درہم برہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

ایک خبر رساں ایجنسی کے ذریعہ موصول خبروں کے مطابق کابل پولس کے ترجمان عبدالبصیر مجاہد کا کہنا ہے کہ ’’ایک خودکش بمبار نے خود کو مسجد کے پاس اڑا دیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں بندوق برداروں نے گولیاں بھی چلائیں۔ عبدالبصیر کے مطابق اس دھماکے سے نقصان تو پہنچا ہے، لیکن یہ نقصان کس حد تک ہے اس سلسلے میں ابھی کچھ بھی بتانا ممکن نہیں ہے۔ داخلی امور کی وزارت نے اس دھماکے کو ’دہشت گردانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔

عینی شاہدین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اچانک ایک تیز دھماکہ کی آواز سنائی دی جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔

Published: 25 Aug 2017, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Aug 2017, 4:11 PM IST