بین الاقوامی کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے روسی صدر ولادمیر پوتن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ پوتن کے خلاف یہ وارنٹ یوکرین میں جنگی جرائم کو انجام دینے کے الزام میں جاری کیا گیا ہے۔ حالانکہ روس لگاتار یوکرین میں کسی طرح کے جنگی جرائم سے انکار کرتا آ رہا ہے اور الٹا زیلینسکی پر اشتعال انگیز قدم اٹھانے کا الزام لگاتا رہا ہے۔
Published: undefined
نیدرلینڈ کے ہیگ واقع بین الاقوامی کریمنل کورٹ نے یوکرین میں جنگ کے دوران بچوں کی غیر قانونی جلاوطنی اور یوکرین سے روس میں لوگوں کی ناجائز منتقلی کے الزامات میں پوتن کے لیے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی عدالت نے روس کے حقوق اطفال کمشنر ماریا الیکسیونا لاوووا-بیلووا کے خلاف بھی یکساں الزامات میں وارنٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ روس کا لگاتار کہنا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین پر حملہ کے دوران کوئی بھی ظلم نہیں کیا ہے۔ روسی صدر پوتن گزشتہ سال جنگ شروع ہونے کے بعد سے کئی بین الاقوامی اسٹیج پر جنگ کے لیے یوکرین کو ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔ پوتن یوکرینی صدر زیلینسکی پر اشتعال انگیز قدم اٹھانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان چینی صدر شی جنپنگ پیر سے روس کے سفر پر جانے والے ہیں جہاں ان کی پوتن کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔ حال میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان طویل مدت سے چلی آ رہی تلخیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار نبھانے والے جنپنگ کے اس دورہ سے کافی امیدیں کی جا رہی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پوتن کو یوکرین کے ساتھ امن مذاکرہ شروع کرنے پر راضی کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز