انڈونیشیا کی ایئرلائن سٹی لنک کے ایک طیارہ کو جمعرات کی صبح مشرقی جاوا واقع جوانڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی کیونکہ پائلٹ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ نیوز ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق سٹی لنک کے سربراہ دیوا کدیک رائے نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے، اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ جس پائلٹ نے طیارہ کی لینڈنگ کی ذمہ داری سنبھالی تھی اس کی قریب کے ایک اسپتال میں داخل ہونے کے بعد موت ہو گئی۔
Published: undefined
دیوا کدیک نے کہا کہ کیوجی307 پرواز نے ٹیک آف کے تقریباً 15 منٹ بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی گزارش کی۔ اس نے جنوبی سولاویسی علاقہ کے اُجنگ پنڈانگ کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6.00 بجے (بدھ کو 2300 جی ایم ٹی) پرواز بھر رہی تھی۔ انھوں نے پائلٹ کے کنبہ کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو آخری رسومات کے لیے سیدھے جکارتہ میں پائلٹ کے گھر لے جایا جائے گا۔
Published: undefined
مقامی میڈیا کے مطابق سٹی لنک افسران نے مسافروں کو وضاحت پیش کر دی اور اسی راستے کے لیے پرواز بھرنے کے لیے پہلے ان کے لیے آن-گراؤنڈ سروس فراہم کی اور طیارہ اور پوری پائلٹ ٹیم کو بدل دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined