انڈونیشیا کے لومبوک جزیرہ پر اتوار کو آئے زلزلہ میں 100 سے زائد افراد کی جان چلی گئی جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ زلزلہ کے دوران مسجد میں لگے کیمرے میں ایک ویڈیو ریکارڈ ہوئی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ زلزلہ کےجھٹکوں سے مسجد پوری طرح لرزرہی تھی لیکن امام نے اپنی نیت نہیں توڑی۔ انہوں نے ایک ہاتھ دیوار پر ضرور رکھ لیا لیکن نماز ادا کرتےرہے۔
جس وقت زلزے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے شروع ہوئے نماز پڑھ رہے کئی لوگ صفوں سے چلے گئے لیکن کچھ لوگ امام کے پیچھے نماز ادا کرتے رہے ۔ سوشل میڈیا پر وائر ل اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 29 جوالائی کو بھی زلزلہ آیا تھا ،جس میں 16 افراد کی موت واقع ہو گئی تھی۔ انڈونیشیا کی قومی آفات ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پورو نوگروہو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شمالی لومبوک میں بڑے پیمانے پر زلزلہ سے نقصان پہنچا ہے۔ کئی اضلاع میں آدھے سے زیادہ گھر منہدم ہو گئے ہیں اور کافی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
زلزلہ کے باعث 230 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ ہزاروں گھروں کو نقصان ہونے کی وجہ سے 20 ہزار افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔ بچاؤ ٹیمیں ملبہ میں لوگوں کو تلاش کر رہی ہیں۔ اتوار کے روز آئے اس زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 گردانی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined