انڈونیشیا کی ایک عدالت نے کورونا انفیکشن سے متعلق غلط جانکاری دینے والے مذہبی پیشوا کو سخت سزا سنائی ہے تاکہ آگے سے کوئی بھی کورونا کو لے کر ایسا عمل انجام نہ دے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رزک شہاب کورونا انفیکشن کی زد میں آئے تھے، لیکن انھوں نے یہ جانکاری سبھی سے چھپائی، اور جب معاملہ عدالت میں پہنچا تو حقیقت سب کے سامنے آ گئی۔ رزک شہاب کے اس عمل کے لیے عدالت نے انھیں چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ شہاب نے ایک ویڈیو جاری کر بتایا تھا کہ وہ صحت مند ہیں، جب کہ وہ کووڈ ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے تھے۔ ایسٹ جکارتہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے تین ججوں کے ایک پینل نے بتایا کہ شہاب نے اپنی کووڈ-19 جانچ رپورٹ کو لے کر غلط جانکاری دی تھی، اس وجہ سے ان کے رابطے میں آئے لوگوں کی شناخت کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مئی مہینہ میں رزک شہاب کو اسی عدالت میں اپنی بیٹی کی شادی اور مذہبی انعقاد میں لوگوں کو جمع کر کووڈ-19 ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر آٹھ مہینے جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ بہر حال، تازہ فیصلہ سنانے سے قبل عدالت کے باہر کثیر تعداد میں پولیس فورس اور فوج کے جوان تعینات کیے گئے تھے۔ شہاب کی رِہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے ہزاروں حامیوں نے وہاں ریلی نکالنے کی بھی کوشش کی، لیکن پولیس اہلکاروں اور فوجیوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ پولیس نے شہاب کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور پانی کی بوچھاریں بھی کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز