دیگر ممالک

کناڈا میں طلبہ کو بیس دن میں ملنے والے ویزا میں اب لگ سکتے ہیں آٹھ ہفتے

کناڈا نے بین الاقوامی طلباء کے لیے فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام یعنی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس) کو ختم کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان اور کناڈا کے تعلقات میں تناؤ ہے۔ دریں اثنا، کناڈا نے بین الاقوامی طلباء کے لیے فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام یعنی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس)کو ختم کر دیا ہے۔ اس کا ہندوستان سمیت کئی ممالک کے طلباء پر بڑا اثر پڑے گا۔ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم کے تحت اپلائی کرنے والے طلباء کو بہت کم وقت میں اسٹڈی ویزا مل جاتا تھا۔ ہندوستانی  ہائی کمیشن کے مطابق ہندوستان غیر ملکی طلباء کا سب سے بڑا ذریعہ ملک ہے، ایک اندازے کے مطابق کناڈا میں 4 لاکھ 27 ہزار ہندوستانی طلباء زیر تعلیم ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایس ڈی ایس کے تحت ہندوستانی طلباء کی درخواستوں پر صرف 20 دن میں کارروائی کی جاتی تھی، یعنی اس کام میں صرف 20 دن لگتے تھے، لیکن اب اس میں 8 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ انٹیگوا، باربوڈا، برازیل، چین، کولمبیا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاکستان، پیرو، فلپائن، سینیگال، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو، ویتنام کے طلباء کے لیے راستے کھولے گئے۔

Published: undefined

ساتھ ہی، امیگریشن ریفیوجی اینڈ سٹیزن شپ کناڈا(آئی آر سی سی) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام بین الاقوامی طلباء کو اسٹڈی ویزا کے لیے درخواست کے عمل میں مساوی اور منصفانہ مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کناڈا  کا مقصد فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام کی سالمیت کو مضبوط کرنا اور تمام طلباء کو درخواست کے عمل میں برابری فراہم کرنا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل ستمبر میں کناڈا  کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایکس پر اعلان کیا تھا کہ اس سال کناڈا 35 فیصد کم بین الاقوامی اسٹوڈنٹ ویزے دے رہے ہیں اور اگلے سال یہ تعداد مزید 10 فیصد کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی درست ہے کہ امیگریشن ہماری معیشت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن جب برے لوگ سسٹم کا غلط استعمال کرتے ہیں اور طلبہ سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو ہم اس طرح کی کارروائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عارضی رہائشیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Published: undefined

آئی آر سی سی نے ہفتہ کی رات ہندوستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے کا کٹ آف ٹائم دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے پہلے موصول ہونے والی تمام اہل ایس ڈی ایس درخواستوں پر کارروائی کی جائے گی۔ تاہم، آئی آر سی سی نے یہ بھی کہا کہ ممکنہ طلباء اب بھی باقاعدہ اسٹڈی پرمٹ اسٹریم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جس کے لیے گارنٹیڈ انویسٹمنٹ سرٹیفیکیٹس کو مالی مدد کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined