کناڈا کی بارڈر سروسز ایجنسی کے اہلکاروں نے ہندوستانی نژاد کمرشیل ٹرک ڈرائیور کو تقریباً 60 لاکھ کناڈائی ڈالر مالیت کی کوکین کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ملزم کی شناخت سکھوندر دھنجو (35) کے نام سے ہوئی ہے، جس کو بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے) نے گزشتہ سال 26 ستمبر کو اونٹاریو صوبے کے نیاگرا آن دی لیک کے کوئنسٹن-لیوسٹن برج بندرگاہ میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولس (RCMP) نے بدھ کے روز ایک ریلیز میں کہا کہ ڈرائیور کو ٹرک اور ٹریلر کی ثانوی جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ کارگو ٹرک کے معائنہ میں 202 پیکٹ ملے جن میں افسران نے کوکین کی تصدیق کی اور ان کا کل وزن 233 کلو گرام تھا۔ اس کے بعد دھنجو کو سی بی ایس اے نے گرفتار کیا اور مشتبہ منشیات کے ساتھ آر سی ایم پی بارڈر انٹیگریٹی یونٹ کی تحویل میں بھیج دیا۔
Published: undefined
مکمل تحقیقات کے بعد، آر سی ایم پی نے دھنجو پر گزشتہ سال 19 دسمبر کو کوکین کی درآمد اور اسمگلنگ کا الزام عائد کیا۔آر سی ایم پی بارڈر انٹیگریٹی پروگرام کے انچارج افسر سپرنٹنڈنٹ راے بولسٹرلی نے کہا، "آر سی ایم پی اور سی بی ایس اے نے مشترکہ کوششوں کے تحت منشیات کے کاروبار کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔" دھنجو کو سخت شرائط کے ساتھ رہا کیا گیا ہے، اور اس کی اگلی عدالتی تاریخ 2 فروری کو سینٹ کیتھرینز، اونٹاریو میں مقرر ہے۔گزشتہ ماہ اسی طرح کے ایک واقعے میں، اونٹاریو میں حکام نے 100 پاؤنڈ سے زیادہ مشتبہ کوکین ضبط کرنے کے بعد ایک ہندوستانی نژاد ٹرک ڈرائیور، منپریت سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined