دیگر ممالک

بنگلہ دیش میں ہندوستانی ویزا خدمات دوبارہ شروع ہوگئیں

محمد یونس نے ڈھکیشوری مندر کا دورہ کیا اور ملک کی ہندو برادری کو یقین دلایا کہ ملک میں تمام لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور ان کے ساتھ مذہبی بنیادوں پر امتیاز نہیں برتا جا سکتا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بنگلہ دیش میں حالیہ سیاسی بحران کے درمیان دارالحکومت ڈھاکہ میں انڈین ویزا ایپلیکیشن سینٹر (آئی وی اے سی) نے منگل سے ویزا خدمات دوبارہ شروع کردی ہیں۔'ڈھاکہ ٹریبیون' کے مطابق آئی وی اے سی نے ایک پریس ریلیز میں ہر روز چند گھنٹوں کے لیے کام دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بتایا۔ چونکہ اس کے لیے وقت محدود ہوگا، اس لیے درخواست دہندگان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی وصولی کے لیے ایس ایم ایس کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ہی ویزا سینٹر پہنچیں۔

Published: undefined

دوسری طرف بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ڈھکیشوری مندر کا دورہ کیا اور ملک کی ہندو برادری کو یقین دلایا کہ ملک میں تمام لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور ان کے ساتھ مذہبی بنیادوں پر امتیاز نہیں برتا جا سکتا۔ عوام کے عقائد کو بھی بلا تفریق یقینی بنایا جائے گا۔

Published: undefined

ملک کی سب سے بڑی اقلیتی برادری تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے، جس نے جان و مال کے ساتھ ساتھ مذہبی مقامات پر بڑے پیمانے پر حملوں کی شکایت کی ہے، یونس نے کہا کہ ملک کے شہریوں کو مسلمانوں، ہندوؤں یا بدھ متوں کے طور پر نہیں بلکہ انسان کے طورپر دیکھا جانا چاہئے۔

Published: undefined

ڈیلی سٹار کے مطابق، انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ صبر سے کام لیں اور نئی عبوری حکومت کی کارکردگی کے بارے میں فیصلے کرنے سے پہلے اس کی حمایت کریں۔ قانونی مشیر آصف اور مذہبی امور کے مشیر اے ایف ایم خالد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined