ایک ہفتے کے دوران تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اداروں میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈی ڈبلو اردو میں شائع رپورٹس کے مطابق پندرہ سالہ لڑکے کو اسکول کے باہر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر چار اور ساڑھے چار بجے کے درمیان پیش آیا۔
Published: undefined
بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی موت جمعے کی صبح دل کی دھڑکن بند ہو جانے کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نقاب پوش تھے جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی اور سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیجز کا سہارا لیا جا رہا ہے۔واضح رہے فرانس میں تعلیمی اداروں میں تشدد کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل دو اپریل کو فرانس کے جنوبی شہر مونپیلیے میں ایک 13 سالہ لڑکی کو اس کے اسکول کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد یہ طالبہ عارضی طور پر کوما میں چلی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں تین افراد ملوث تھے، جن میں سے ایک نے اپنا اعتراف جرم کر لیا ہے۔
Published: undefined
تشدد کے یہ دونوں واقعات ایک ایسے وقت میں رونما ہوئے ہیں، جب فرانس کے متعدد تعلیمی مراکز کو نشانہ بنانے کے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ گزشتہ ماہ یہ دھمکیاں ان اداروں کے پیغام رسانی کے ای این ٹی نامی داخلی نظام کے ذریعے بھیجی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ صرف پیرس اور اس کے اطراف کے کم از کم تیس اسکولوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined