اوٹاوا: کناڈا کے صوبے کیوبیک میں منکی پوکس کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی ہے۔ ملک کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ ’’کیوبیک میں 13 جون تک منکی پوکس انفیکشن کے 132 معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، 27 مئی سے اب تک 3080 ویکسین لگائی گئی ہیں‘‘۔
Published: undefined
کیوبیک میں نئے معاملے رپورٹ ہونے کے ساتھ کناڈا میں منکی پوکس کے فعال معاملوں کی تعداد 155 تک پہنچ گئی ہے۔ صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائلن ڈروئن نے صحافیوں کو بتایا کہ 126 ایکٹو معاملوں کے ساتھ مونٹریال ملک میں اس بیماری کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرست برادری کے لوگ اس انفیکشن کا زیادہ شکار ہیں۔
Published: undefined
کیوبیک کے محکمہ صحت کے عبوری ڈائریکٹر لیوک بوائلیو نے کہا کہ صورت حال قابو میں ہے کیونکہ معاملوں کا پھیلاؤ سست ہے۔ محکمہ نے کہا کہ 10 جون کو ایک برٹش کولمبیا سے، چار البرٹا سے، نو اونٹاریو سے اور 98 کیوبیک سے، کل 112 معاملے سامنے آئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز