سویڈن میں ایک نیا قانون نافذ ہو گیا ہے جس کے بعد پیٹرنیٹی لیو یعنی بچے کی پیدائش پر والد کو ملنے والی چھٹی اب دادا-دادی کو بھی مل سکتی ہے۔ پیر کے روز سویڈن میں یہ نیا قانون نافذ ہوا۔ اس کے تحت دادا-دادی کو بچے کی پیدائش کے پہلے سال کے دوران تین مہینے تک پوتے پوتیوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے تنخواہ سمیت ولدیت تعطیل (پیٹرنیٹی لیو) مل سکے گی۔
Published: undefined
دراصل سویڈین کی 349 سیٹوں والی پارلیمنٹ ’رکسڈیگ‘ نے گزشتہ سال دسمبر میں پیٹرنیٹی الاؤنس سے متعلق حکومت کی تجویز کو منظوری دی تھی، اور اب اس سلسلے میں قانون نافذ ہو گیا ہے۔ اس قانون کے تحت والدین اپنی ولدیت تعطیل الاؤنس کا کچھ حصہ بچے کے دادا-دادی کو منتقل کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سویڈن میں بچے کی پیدائش ہونے پر ملازمین کو چھٹی دی جاتی ہے۔ والدین کو ہر بچے کی پیدائش پر 480 دنوں کی چھٹی ملتی ہے۔ ان میں سے 390 دنوں کے لیے معاوضہ پوری آمدنی کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے، جبکہ بقیہ 90 دنوں کے لیے لوگوں کو روزانہ 180 کرونر کی یقینی رقم ملتی ہے۔ سویڈن میں والدین بچے کی عمر 8 سال ہونے تک کم گھنٹوں تک کام کر سکتے ہیں، جبکہ سرکاری ملازمین کو بھی بچے کے 12 سال کا ہونے تک کم گھنٹوں تک کام کرنے کا فائدہ ملتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined