دیگر ممالک

کناڈا: پانچ دنوں میں دوسری مرتبہ مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو شرپسند عناصر نے پہنچایا نقصان

وینکوور واقع ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے منگل کے روز جانکاری دی کہ تازہ واقعہ میں سائمن فریزر یونیورسٹی کے برنابی احاطہ واقع پیس اسکوائر پر لگائی گئی مہاتما گاندھی کی مورتی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مہاتما گاندھی کا مجسمہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مہاتما گاندھی کا مجسمہ، تصویر آئی اے این ایس

 

کناڈا میں ایک بار پھر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کناڈا کے برطانوی کولمبیا علاقہ میں ایک یونیورسٹی احاطہ میں موجود مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ چند دنوں پہلے کی ہی بات ہے جب کناڈا میں گاندھی کے ایک مجسمہ کو خالصتان حامیوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب تازہ واقعہ نے حکومت کناڈا کے سامنے کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔

Published: undefined

وینکوور واقع ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے منگل کے روز جانکاری دی کہ تازہ واقعہ میں سائمن فریزر یونیورسٹی کے برنابی احاطہ واقع پیس اسکوائر پر لگائی گئی مہاتما گاندھی کی مورتی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ قونصلیٹ جنرل نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم امن کے سفیر مہاتما گاندھی جی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے جرم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’کناڈائی افسران سے اس معاملے میں فوری جانچ کرنے اور قصورواروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی گزارش کی جاتی ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل خالصتان حامیوں کے ذریعہ 23 مارچ کو کناڈا کے اونٹاریو واقع ہیملٹن شہر میں سٹی ہال کے پاس مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا تھا اور اس پر اسپرے-پینٹ کیا گیا تھا۔ مجسمہ پر خالصتان کی حمایت میں اور ہندوستان کی مخالفت میں الفاظ بھی لکھے گئے تھے۔ ہیملٹن کے اس واقعہ کو پولیس نے ’ہیٹ کرائم‘ قرار دیا تھا۔ یہ بات فکر انگیز ہے کہ کناڈا میں ہندوستانی اداروں اور مندروں وغیرہ پر خالصتان حامیوں کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ چونکہ شمالی امریکہ کے ملک کناڈا میں ہندوستانیوں کی آبادی بہت ہے، اس لیے ہندوستانی اداروں، مندروں یا پھر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچائے جانے سے ایک بڑے طبقے کو تکلیف ہوتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined