دیگر ممالک

وسطی نائجیریا میں حملوں میں 160 لوگوں کی موت

مئی کے بعد سے علاقے میں تشدد کی یہ بدترین لہر ہے، جب کسانوں اور چرواہوں کی جھڑپوں میں 100 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وسطی نائجیریا کے دیہاتوں میں ہونے والے سلسلہ وار حملوں میں کم از کم 160 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع منگل کے روز ژنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے دی۔بوکوس مقامی حکومتی علاقہ کے ایک گاؤں مشو میں چرواہوں اور کسانوں کے درمیان تصادم میں 16 ہلاکتوں کے ابتدائی تعداد سے یہ بہت زیادہ اضافہ ہے۔

Published: undefined

اے ایف پی نے بوکوس میں مقامی حکومت کے سربراہ کاسا کے حوالے سے بتایا کہ کم از کم 113 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور 300 سے زائد زخمیوں کو بوکوس، جوس اور بارکن لاڈی کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

مقامی ریڈ کراس نے بوکوس علاقہ کے 18 دیہاتوں میں 104 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی۔ ریاستی پارلیمنٹ کے رکن ڈکسن چولوم کے مطابق، بارکن لاڈی کے علاقے کے کئی دیہاتوں میں کم از کم 50 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

Published: undefined

مئی کے بعد سے علاقے میں تشدد کی یہ بدترین لہر ہے، جب کسانوں اور چرواہوں کی جھڑپوں میں 100 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔ نائیجیریا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مسلح حملے بڑا سیکورٹی خطرہ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور اغواء کے واقعات آئے دن پیش آتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined