پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے قتل کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک صدر آصف علی زردار پر ایک کلیدی سازشی ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صدر نے مبینہ سازش کو ’پلان-سی‘ قرار دیا۔ اس کے لیے انھوں نے زرداری پر قتل کی کوشش کو انجام دینے کے لیے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسے دینے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ’’اب انھوں نے پلان سی بنایا ہے اور اس کے پیچھے آصف زرداری ہیں۔ ان کے پاس بدعنوانی کا بہت پیسہ ہے، جسے وہ سندھ حکومت سے لوٹتے ہیں اور انتخاب جیتنے پر خرچ کرتے ہیں۔ انھوں نے (زرداری نے) ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے اور طاقتور ایجنسیوں کے لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’یہ تین محاذ پر طے کیا گیا ہے اور وہ جلد ہی کارروائی کریں گے۔ میں آپ کو یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو ملک کو ان لوگوں کو جاننا چاہیے جو اس کے پیچھے تھے، تاکہ ملک انھیں کافی معاف نہ کرے۔‘‘
Published: undefined
گزشتہ سال نومبر میں وزیر آباد میں اپنے اوپر ہوئے حملے کا تذکرہ کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مذہبی شورش پسندی کے نام پر ’پلان بی‘ کے تحت انھیں مارنے کی سازش تیار کی گئی تھی۔ ’دی ایکسپریس ٹریبیون‘ نے سابق وزیر اعظم کے حوالے سے کہا کہ ’’وہ مجھے مارنے کے منصوبہ میں تقریباً کامیاب ہو گئے تھے، لیکن اب وہ پلان سی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ پہلے چار لوگ تھے جنھوں نے بند کمرے میں مجھے مارنے کی سازش تیار کی۔ وہ کہتے ہیں ’’جب مجھے سازش کے بارے میں پتہ چلا تو میں نے ایک ویڈیو بنائی اور اسے بیرون ملک بھیج دیا اور ایک جلسہ عام میں اعلان کیا کہ اگر کچھ ہوتا ہے تو ویڈیو جاری کر دیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined