بنگلہ دیش میں سیاست میں کافی ہلچل ہے اور شیخ حسینہ کو لے کر بیان آ رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ہندوستان میں پناہ لینے والی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اگر جرائم کا ارتکاب کیا ہے تو ان کی حوالگی ہونی چاہیے۔
Published: undefined
پروفیسر یونس نے نیویارک ٹائمز کلائمیٹ فارورڈ سمٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہا، "کیوں نہیں، اگر انہوں نے جرم کیا ہے تو انہیں حوالگی اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔"پروفیسر یونس اس وقت نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پروفیسر یونس جو اس وقت عبوری حکومت کے رہنما ہیں، سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ ہے؟ انہوں نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا، ’’ کیا میں ایسا شخص نظر آتا ہوں جو الیکشن لڑے گا؟
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات کب ہوں گے اس کے بارے میں ان کے پاس کوئی مقررہ وقت نہیں ہے۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں قائم کئی کمیشن آنے والے مہینوں میں اصلاحاتی سفارشات دیں گے جس کے بعد انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز