ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اسرائیل اور امریکہ کو سخت وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکہ ان کے ملک کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھاتا ہے تو انہیں ’سخت جواب‘ ملے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے یہ بیان طلباء سے ایک خطاب کے دوران دیا۔
Published: undefined
آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں یکم نومبر کو خامنہ ای کے ایک مشیر نے اشارہ دیا کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائلوں کی رینج بڑھانے پر غور کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اپنی نیوکلیائی تھیوری کا تجزیہ بھی کر سکتا ہے۔ یہ فیصلہ ایران اور اس کے حریف اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان لیا جا سکتا ہے جس میں میزائل اور فضائی حملہ بھی شامل ہے۔
Published: undefined
خامنہ ای کے مشیر نے بتایا کہ ’’اگرچہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کی تکنیکی صلاحیت موجود ہے، لیکن حالیہ دنوں میں اسے مذہبی فتویٰ کے ذریعہ روکا گیا ہے۔ یہ فتویٰ سال 2000 کی ابتداء میں جاری کی گئی تھی، جس میں جوہری ہتھیار بنانے پر روک لگا دی گئی ہے۔‘‘ خامنہ ای اور اس کے مشیر کے بیان سے واضح ہے کہ ایران اپنی فوجی قوت کو بڑھانے اور سیکورٹی پالیسیوں پر نظر ثانی کے لئے اقدامات کر سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی خامنہ ای نے کہا تھا کہ ’’ایران کے متعلق یہودی (اسرائیل) غلط اندازہ لگا رہے ہیں، وہ ایران کو نہیں جانتے۔ وہ ابھی تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو صحیح طور پر سمجھ نہیں پائے۔ ہمیں انہیں یہ باتیں سمجھانی ہوں گی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’ہمارے حکام کو یہ اندازہ لگانا چاہئے، اور ٹھیک سے سمجھنا چاہئے کہ اب دشمن کو ایرانی عوام کی طاقت دکھانے کے لئے کیا اقدام کیے جانے چاہئیں اور جو بھی اس ملک کے مفاد کے حق میں ہو وہ کرنا چاہئے۔‘‘
Published: undefined
واضح ہو کہ اسرائیل نے 25 اکتوبر کی رات کو ایران پر فضائی حملہ کیا تھا۔ اسرائیل کے 100 لڑاکا طیاروں نے ایران کی فضائی حدود میں گھس کر بے تحاشہ بمباری کی۔ اس حملے میں کئی لوگوں کی موت ہو گئی تھی، اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined