کابل: افغانستان میں طالبان کے خلاف لڑنے والی مزاحمتی قوتوں کے رہنما احمد مسعود نے پیر کو جاری کردہ ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اب بھی زندہ ہیں اور طالبان کے خلاف ان کی جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے تمام افغان عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سطح پر طالبان کے خلاف متحد ہو کر کارروائی کریں۔ احمد مسعود نے 19 منٹ کی یہ آڈیو طالبان کے ذریعہ پنج شیر پر کنٹرول کا دعویٰ کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد جاری کی۔
Published: undefined
احمد مسعود نے اس آڈیو میں کہا کہ ان کے طیاروں کو پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے نشانہ بنایا اور قومی مزاحمتی محاذ نے کچھ پاکستانی طیاروں کو تباہ کیا اور پاکستانی فوجیوں کو بھی مار گرایا۔ انہوں نے پاکستان اور طالبان کی جانب سے پنج شیر میں بم باری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دستی اور مسعود خاندان کے کئی افراد ہلاک ہوئے۔
Published: undefined
مسعود نے افغانوں سے کہا کہ وہ طالبان کے خلاف متحد کھڑے ہوں اور عالمی برادری سے مدد مانگتے ہوئے مزید کہا کہ ’’یہ لڑائی اب نہیں رکے گی اور پنج شیر میں طالبان کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔‘‘ مزاحمتی محاذ کے سوشل میڈیا ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ اتوار کی رات پاکستان اور طالبان کی جانب سے ان کے ٹھکانوں پر زبردست بم باری اور اسلحہ اور گولہ بارود کی مسلسل کمی کے بعد یہ سخت فیصلہ کیا گیا کہ یا تو یہیں ڈٹے رہیں اور طالبان کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کے لئے قربان ہو جائیں یا پھر اونچی پہاڑیوں میں پناہ لیں۔ فرنٹ کے ٹوئٹر ہینڈل میں بتایا گیا کہ ’’کل رات ہم نے سخت فیصلہ کیا کہ ہم اونچی پہاڑیوں میں پناہ لیں گے اور طالبان سے لڑتے رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
پنج شیر کے دارالحکومت بازارک میں گورنر کی رہائش گاہ پر طالبان کا جھنڈا لہرانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم نے گورنر کے عہدے یا پنج شیر کے لیے نہیں بلکہ پورے افغانوں کی آزادی کے لیے جنگ لڑی۔ ہم سب ٹھیک ہیں اور کافی اونچے ٹھکانوں پر ہیں جو کارروائی کے لئے بہت ہی بہتر مقام ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہمیں ان سب کے بارے میں پہلے سے پتہ تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined