دیگر ممالک

میں ایرانی ایٹمی مقامات پر حملے کی حمایت نہیں کرتا: بائیڈن

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اس بار اسرائیلی ردعمل "بہت زیادہ" ہوگا۔ دوسری جانب ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم نے اعلان کیا کہ جوہری تنصیبات کو کسی بھی حملے کے خلاف محفوظ کر لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ایرانی ایٹمی مقامات پر حملے کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو سے بات کریں گے۔

Published: undefined

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی حکام نے بدھ کو ایرانی اہداف کی ایک متوقع فہرست کا اشارہ دیا جو منگل کو تہران کی طرف سے شروع کیے گئے حملے کے بڑے اسرائیلی ردعمل کے دائرہ کار میں آ سکتی ہے۔ویب سائٹ ’’ ایکسیوس‘‘ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل ایران میں سٹریٹجک مقامات پر حملہ کر سکتا ہے۔ ان مقامات میں ایرانی تیل یا ایٹمی تنصیبات بھی شامل ہوسکتی ہیں۔

Published: undefined

یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی ردعمل میں جنگی طیاروں کے فضائی حملے اور اس کے ساتھ ساتھ جولائی میں تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کی طرح کی خفیہ کارروائیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بار ردعمل "بہت زیادہ" ہوگا۔

Published: undefined

ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم نے اعلان کیا کہ جوہری تنصیبات کو کسی بھی حملے کے خلاف محفوظ کر لیا گیا ہے۔ تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے ایرانی حکومت کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل ہمیشہ ایسے الزامات لگاتا ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو پر بھی تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ اس کی تفصیل کے مطابق ہم اس پاگل شخص سے کیا امید رکھ سکتے ہیں؟

Published: undefined

واضح رہے اسرائیل نے فیصلہ کن اور دردناک جواب کی دھمکی دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ تہران اپنے اقدام پر پچھتائے گا۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے زور دے کر کہا کہ اگر اسرائیل نے ایک اور غلطی کی تو ان کے ملک کا ردعمل دوگنا تباہ کن ہو گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی نئے اقدام کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

خیال رہے پاسداران انقلاب نے منگل کی شام تین اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔ ان اڈوں میں سے ایک کو اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ اس کا فضائی دفاع ایرانی حملے میں فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہا ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined