دیگر ممالک

افغانستان میں طالبان کا خوف، کم عمر لڑکیوں کی شادی میں اضافہ، ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ

گھور علاقہ کی حقوق نسواں کارکن شکریہ شیرزئی نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے جبراً اور کم عمر میں شادی کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
افغانستان، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

افغانستان میں جب سے طالبان نے قبضہ کیا ہے، تب سے وہاں کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اگست 2021 میں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے افغان لڑکیوں کی کم عمر میں شادی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگ کم عمر میں لڑکیوں کی شادی کرنا اس کے مقابلے بہتر مان رہے ہیں کہ طالبانیوں سے شادی کرنے پر مجبور ہوں۔ آر ایف ای-آر ایل کی رپورٹ کے مطابق افغان والدین کو اپنی لڑکیوں کی شادی کرنے سے کچھ سیکورٹی کا جذبہ بھی ملتا ہے۔

Published: undefined

گھور علاقہ کی ایک حقوق نسواں کارکن شکری شیرزئی نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے جبراً اور کم عمر میں شادی کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے اراکین سے شادی کرنے کے لیے مجبور ہونے سے بچانے کی امید میں کئی کنبہ جلد شادی کے لیے متفق ہیں۔ لیکن بھلے ہی دلیل بہتر زندگی حاصل کرنے پر مبنی ہو لیکن اس کا اثر فیملی ڈھانچہ کے لیے تباہناک رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جبراً اور کم عمر میں شادی کی وجہ سے فیملی میں تشدد کے معاملے بڑھ گئے ہیں۔

Published: undefined

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جولائی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں بچوں کی شادی، جلدی اور جبراً شادی کی شرح طالبان حکومت میں بڑھ رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایک ریسرچر نکولیٹ والڈمین کا کہنا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بچوں کی شادی، کم عمر شادی اور جبراً شادی کے سب سے عام اسباب میں معاشی اور انسانی بحران اور خواتین کے لیے تعلیمی و کاروباری امکانات میں کمی شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined