دیگر ممالک

بنگلہ دیش: لوٹ مار اور توڑ پھوڑ، مظاہرین نے بنگلہ دیش کے سابق کپتان کے گھر کو آگ لگا دی

بنگلہ دیش میں جاری احتجاج اور  مظاہروں کے درمیان ملک کے سابق کرکٹر اور کپتان کے گھر کو آگ لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

بنگلہ دیش میں ریزرویشن کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ حالات کی خرابی کو دیکھتے ہوئے شیخ حسینہ نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور پیر کو ملک چھوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ بھی شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ سے رکن پارلیمنٹ  منتخب ہوئے تھے۔ اب احتجاج کے درمیان خبر آئی ہے کہ مرتضیٰ کے گھر کو آگ لگا دی گئی ہے۔ گھر کو آگ لگانے سے پہلے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور لوٹ مار کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش کے نریل -2 حلقے سے رکن پارلیمنٹ ہیں، جنہیں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔ مرتضیٰ اس سال مسلسل دوسری بار نریل-2 سیٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو آگ لگانے کے علاوہ پرتشدد عناصر نے ضلع میں واقع عوامی لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگا دی۔ اسی ضلع میں پارٹی صدر سبھاش چندر بوس کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ نارائن گنج-4 حلقہ اور عوامی پارٹی سے وابستہ کئی رہنماؤں  کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی خبر ہے۔ دوسری جانب شیخ حسینہ کے ملک چھوڑنے کے بعد ان کی سرکاری رہائش گاہ پر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ معاملے کی سنگینی اتنی ہے کہ شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ گرا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

مشرفی مرتضیٰ نے 20 سال تک بنگلہ دیش کے لیے کرکٹ کھیلی اور طویل عرصے تک کپتان بھی رہے۔ اپنے تاریخی کیریئر میں انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں ان کے نام 78 وکٹیں اور 797 رنز ہیں۔ ان کے نام 220 ون ڈے میچوں میں 270 وکٹیں ہیں اور بطور بلے باز انہوں نے 1,787 رنز بنائے ہیں۔ اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے 54 میچوں میں انہوں نے 42 وکٹیں اور 377 رنز بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined