دیگر ممالک

اسرائیلی شہر حائفہ پر حزب اللہ نے داغے 135 سے زائد راکیٹ، یمن نے بھی بیلسٹک میزائل سے کیا حملہ

الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے مطابق کئی راکیٹ ہوائی ڈیفنس سسٹم کو چکما دے کر زمین پر گرے، اس سے کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راکیٹ حملہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

راکیٹ حملہ، تصویر سوشل میڈیا

 

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔ حماس حملہ کے ایک سال مکمل ہونے پر اسرائیل کے کئی شہروں میں راکیٹ سے حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں کئی اسرائیلی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے تیسرے سب سے بڑے شہر حائفہ پر تازہ حملہ ہوا ہے جس نے حالات کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی شہر حائفہ کے شمالی علاقہ میں بڑے پیمانے پر راکیٹ داغے ہیں۔

Published: undefined

الجزیزہ کی ایک رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی راکیٹ ہوائی ڈیفنس سسٹم کو چکما دے کر زمین پر گرے ہیں اور تباہی پھیلائی ہے۔ اس سے کم از کم 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ ایک دیگر میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داغے گئے راکیٹ کی تعداد 135 سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

اس درمیان یمن سے بھی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق جب حملہ ہوا تو وسطی اسرائیل میں سائرن کی آوازیں گونجنے لگیں۔ آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورس) نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وسط اسرائیل میں بجنے والے سائرن یمن سے ہوئے میزائل حملہ کے سبب بجائے گئے تھے۔ حالانکہ آئی ڈی ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ میزائل کو اسرائیلی فضائی ڈیفنس سسٹم نے کامیابی کے ساتھ روک دیا۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حملے صرف اسرائیل پر ہی نہیں ہو رہے ہیں، بلکہ اسرائیل کے ذریعہ بھی بربریت جاری ہے۔ آئی ڈی ایف نے 7 اکتوبر کو ایک بیان میں بتایا کہ بیروت میں اس کی طرف سے ایئر اسٹرائک کی گئی ہے۔ اسرائیلی ملٹری کی طرف سے یہ بھی جانکاری دی گئی کہ یہ اسٹرائک نشانہ بنا کر کی گئی تھی اور اس کے بارے میں وہ جلد ہی تفصیلات مہیا کرائے گی۔ اس بیان کے بعد ترکیے اور ایران کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترکیے کے صدر نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ بنجامن نیتن یاہو کا ملک جو کچھ کر رہا ہے، وہ قتل عام ہے۔ اسے اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر گالیبوف نے بھی اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی ہے، اور ساتھ ہی امریکہ کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ انھوں نے اسرائیل کی طرف سے کیے جا رہے جرائم کے لیے بلاواسطہ طور پر امریکہ کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-10-07/yrq3jz0r/WhatsApp-Image-2024-10-07-at-7.16.32-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    سیلم پور اسمبلی حلقہ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کانگریس میں شامل ہو رہی: چودھری زبیر احمد