اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ ایک خوفناک مرحلے تک پہنچ گئی ہے۔ اس جنگ کے درمیان آسٹریلیا کا اوپرا ہاؤس اسرائیلی پرچم کے نیلے اور سفید رنگوں میں رنگ گیا۔ لیکن فلسطینی حامی اس سے ناخوش تھے۔ اس کے خلاف احتجاج میں حماس کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ہوئی خبر کے مطابق اوپیرا ہاؤس کو اسرائیلی پرچم کے رنگوں میں روشن کرنے سے فلسطینی مشتعل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اوپیرا ہاؤس کے باہر تقریباً 2000 لوگ جمع تھے۔ اسرائیلی پرچم نذرآتش کیے گئے۔ پولیس نے فلسطینی حامیوں کو روکنے کے لیے سڈنی اوپیرا ہاؤس کے ارد گرد اسٹیل کی گھیرا بندی کر رکھی ہے۔ اس ریلی کا اہتمام فلسطین ایکشن گروپ سڈنی نے کیا تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران کچھ مظاہرین ماسک پہنے ہوئے تھے۔
Published: undefined
اس دوران مظاہرین اسرائیل مخالف اور یہودی مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ بعض نے اسرائیلی جھنڈوں کو جلانے کی کوشش بھی کی۔ اس سے قبل آسٹریلوی پولیس نے سڈنی کی یہودی برادری سے کہا تھا کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں۔
Published: undefined
آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان اس جنگ میں اب تک تقریباً 1100 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ دونوں طرف سے حملے جاری ہیں۔ یہ جنگ حماس نے شروع کی تھی جس کے بعد اسرائیل نے بھرپور جوابی حملہ کیا۔ اسرائیل نے حماس کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز