سیول، شمالی کوریا نے آج کہا کہ وہ امریکہ پیسفک کے علاقے واقع گوام میں میزائل حملہ کرنے کے منصوبہ پر احتیاتاً غور کر رہا ہے۔
شمالی کوریا کا یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آيا ہے جس مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا اگر امریکہ کو دھمکانا جاری رکھتا ہے تو اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔
کوریا کی كےسي این اے نیوز ایجنسی نے فوج کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ان کے لیڈر کم جونگ نے حملے کے منصوبہ پر موجودہ حالات میں لگاتار مشق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دیگر ایک ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اگر اکسانے والی حرکت کی تو شمالی کوریا مؤثر کارروائی کر سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز