تھائی لینڈ میں شادی کی تقریب کے دوران ’نشے میں دھت دُلہا‘ نے اپنی دلہن اور مہمانوں کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اس قتل عام کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
Published: undefined
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ ہفتہ کی رات تقریباً 11.25 بجے شمال مشرقی تھائی لینڈ کے علاقے وانگ نم کھیو کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں 29 سالہ چترونگ سوکسوک اور 44 سالہ کنچنا پچونتھوک کی شادی ہو رہی تھی۔
Published: undefined
تقریبات کے دوران مہمانوں اور رشتہ داروں نے دیکھا کہ چترونگ نامی ایک سابق فوجی اپنی دلہن کے ساتھ جھگڑے کے بعد غصے میں نظر آ رہا ہے۔ وہ پنڈال سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور 9 ایم ایم پستول لے کر واپس آیا اور پھر فائرنگ کر دی جس سے دلہن ہلاک ہو گئی۔
Published: undefined
فائرنگ سے لڑکی کی ماں 62 سالہ کینگتھونگ کلاجورو اور اس کی بہن اڑتیس سالہ کورنیکا ہلاک ہوگئیں۔اس موقعے پرکچھ گولیاں دو دیگر مہمانوں کو بھی لگیں۔ ان میں سے ایک 50 سالہ تھونگ نونکھونتھود ہلاک اور 28 سالہ بامرنگ چتیراٹ شدید زخمی ہوگیا۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 11 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جب کہ ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر گھاس اور خون کے تالابوں پر کئی لاشوں کے تھیلے پڑے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز