ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ویسٹ منسٹر ایبے سے باہر نکل چکا ہے۔ الزبتھ دوئم کے اہل خانہ اور بڑی تعداد میں موجود دیگر سوگواروں کی موجودگی میں آخری رسومات اختتام پذیر ہوئیں۔ آنجہانی ملکہ کے تابوت کو اب ویسٹ منسٹر ایبے سے نکالنے کے بعد لندن سے ہوتے ہوئے ویلنگٹن آرک تک لے جایا جائے گا جہاں سے ملکہ برطانیہ کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے وِنڈسر لے جایا جائے گا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس سوئم اور رانی کنسورٹ کیملا ملکہ برطانیہ کے تابوت کے پیچھے شاہی گھرانہ کی قیادت کر رہے ہیں۔ تابوت لندن واقع ویلنگٹن آرک کی طرف زبردست حفاظتی انتظامات کے درمیان بڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات جب اختتام کی طرف بڑھ رہی تھی تو ویسٹ منسٹر ایبے کے اندر برطانوی قومی ترانہ ’گاڈ سیو دی کنگ‘ بھی گایا گیا۔
Published: undefined
لندن میں ملکہ الزبتھ دوئم کو آخری وداعی دینے کے لیے پورا برطانیہ امنڈ پڑا ہے۔ ملک میں عام زندگی جیسے تھم سی گئی ہے۔ پارلیمنٹ اسکوائر سے وکٹوریا اسٹریٹ تک جہاں تک نظر جا رہی ہے عوام کی بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔ برطانیہ کے لوگ سب سے زیادہ حکومت کرنے والی ملکہ کی آخری جھلک پانے کے لیے بے تاب دکھائی دیے۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ دنیا بھر سے 2000 وی وی آئی پی ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔ ملک بھر کے 125 سنیما گھروں میں ملکہ کے آخری رسومات کا براہ راست نشریہ کیا گیا اور ان کی تدفین تک یہ براہ راست نشریہ جاری رہے گا۔ لوگ ہر حال میں اپنی ملکہ کا آخر وقت تک ساتھ دینا چاہتے ہیں، اور ہر لمحہ کا گواہ بننا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل صبح کئی ممالک کے نمائندوں نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا آخری دیدار کیا اور انھیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ ہندوستانی صدر دروپدی مرمو بھی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے مقصد سے برطانیہ میں ہی موجود ہیں۔ وہ 17 ستمبر کو ہی برطانیہ پہنچ گئی تھیں۔ انھوں نے آج صبح ملکہ برطانیہ کا آخری دیدار لندن واقع ویسٹ منسٹر ہال میں کیا۔ دروپدی مرمو نے ہندوستانی کی طرف سے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور الزبتھ دوئم کے انتقال پر اظہارِ غم کے لیے رکھے رجسٹر میں اپنا پیغام بھی درج کیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا انتقال گزشتہ 8 ستمبر کو ہوا تھا۔ وہ 96 سال کی تھیں۔ الزبتھ 1952 میں برطانیہ کی ملکہ بنی تھیں، یعنی 70 سال انھوں نے حکومت کی۔ الزبتھ صرف برطانیہ ہی نہیں، 15 مزید ممالک کی بھی ملکہ تھیں۔ انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر سے آئے بادشاہ، شہزادے، صدور اور وزرائے اعظم لندن میں اکٹھا ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined