لندن: برطانیہ، فرانس اور جرمنی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی حمایت کرنے پر متفق ہو گئے ہیں، تینوں ممالک کی اعلی قیادت نے مانا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کا بہترین طریقہ اس کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا ہی ہے۔
برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے نے کل اپنے سرکاری بیان میں یہ اطلاع دی ۔ مئے نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ فون پر بات کی۔ بات چیت میں تینوں رہنما ایران کے جوہری سمجھوتے کو کئی دیگر شعبوں جیسے بیلسٹک میزائل وغیرہ کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ بیان میں کہا گیا اگر یہ معاہدہ ختم ہو جاتا ہے تو ایران کی سرگرمیاں علاقے میں عدم استحکام پیدا کر دیں گی۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا’’تین ملک مل کر اور امریکہ کے ساتھ ایران کی طرف سے پیش کئے جا رہے چیلنجوں کا تدارک کریں گے۔ ان چیلنجوں میں نئے معاہدے میں شامل کئے گئے نکات بھی ہیں‘‘َ۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے سلسلہ میں اگلے ماہ تک فیصلہ لینا ہے۔
ٹرمپ پہلے ہی 2015 میں ایران کے دنیا کے بڑے ممالک کے ساتھ کئے گئے جوہری معاہدے کی مذمت کر چکے ہیں۔ جس میں ایران کی جانب سے جوہری پروگرام پر روک کے بدلے اس کے اوپر سے مغربی ممالک کی پابندیوں کو ہٹا لیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز