دیگر ممالک

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا: فرانسیسی وزیر خارجہ

لبنان کے اپنے دورے کے دوران کیتھرین کولونا نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے دوران تحمل اور ذمہ داری کو اپنانے پر زور دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بہت خطرناک ہے۔ پیرس اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی حل تلاش کر رہا ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر لبنان ایک نئی جنگ میں داخل ہوتا ہے تو وہ اس سے آسانی سے نہیں نکلے گا۔

Published: undefined

کیتھرین کولونا نے مزید کہا کہ ایران اور اس کی ملیشیاؤں کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے گریز کرنا چاہیے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے لبنانی فوج کے کمانڈر کی توسیع کے اقدامات کی تعریف بھی کی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ابھی ناکافی ہیں۔ انہوں نے تمام لبنانی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد صدر کے انتخاب کے لیے کام کریں۔

Published: undefined

لبنان کے اپنے دورے کے دوران کیتھرین کولونا نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے دوران تحمل اور ذمہ داری کو اپنانے پر زور دیا۔

Published: undefined

نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور قرارداد 1701 پر عمل درآمد کو ترجیح دینے کا کہا اور اسرائیل پر زور دیا کہ اس قرار داد کی شرائط پر عمل کرے۔

Published: undefined

کیتھرین کولونا نے کہا کہ جنوبی سرحد پر دونوں طرف سے کشیدگی کو کم کرنے اور ایسا حل تلاش کرنے کے لیے ایک ایسا طریقہ کار تلاش کرنا ضروری ہے جو جنوب میں مستقل استحکام کے قیام کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

Published: undefined

کولونا نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) کے کمانڈر جنرل ارولڈو لازارو سانز سے بھی ملاقات کی۔ جنرل ارولڈو لازارو سانز نے تصدیق کی کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث جنوبی لبنان کی صورتحال خطرناک حد تک کشیدہ ہوچکی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے یونیفل کمانڈر جنرل ارولڈو لازارو سانز نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فرانسیسی وزیر خارجہ سے بیروت میں ملاقات کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فورس ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے جمود کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یاد رہے فرانس اپنے 700 اہلکاروں کے ساتھ یونیفل فورس میں شامل ہے۔ فرانس نے اس بین الاقوامی فورس پر حالیہ اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined