دیگر ممالک

فرانس خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنائے گا

فرانسیسی وزیر دفاع  اور سعودی وزیر دفاع نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص لبنان اور یمن کی صورتحال پر بھی گفتگوکی گئی۔

سعودی عرب اور فرانس، تصویر یو این آئی
سعودی عرب اور فرانس، تصویر یو این آئی 

ابوظہبی: فرانسیسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لوکورنو اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان فون کال کے بعد فرانس خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں وزراء نے دفاعی شعبے میں تاریخی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

دونوں وزرائے دفاع نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص لبنان اور یمن کی صورتحال پر بھی گفتگوکی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے فرانس اور سعودی عرب کے مفادات کو لاحق خطرات اور مشرق وسطیٰ اور یورپ کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے بات چیت کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ 

Published: undefined

فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لوکورنو نے فون کال کے دوران سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے ملک کی گہری وابستگی کی یاد دلائی اور اعلان کیا کہ گلے فروری میں ان کا سعودی عرب جانے کا ارادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined