پیرس: فرانس اور جرمنی نے ایٹمی طاقت سے لیس دنیا کے دو بڑ ممالک امریکہ اور روس کے مابین جوہری ہتھیاروں کو محدود کرنے سے متعلق نئے معاہدے کی توقع ظاہر کی ہے۔ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ لے ڈریئن اور جرمنی کے وزیر خارجہ ہائکو ماس نے مشترکہ بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ’’ہم توقع کرتے ہیں کہ امریکہ اور روس آئندہ سال فروری میں موجودہ جوہری معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا ایٹمی معاہدہ پر اتفاق کریں گے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ روس اور امریکہ کے مابین موجودہ جوہری معاہدہ 5 فروری 2011 سے ہوا تھا، جس کی مدت اگلے سال فروری میں ختم ہوجائے گی۔ اگر اس معاہدے میں توسیع نہیں ہوتی ہے تو جوہری طاقتوں کے ہتھیاروں کو محدود کرنے کے لئے دونوں سپر پاور ممالک کے مابین کوئی معاہدہ زیر عمل نہیں ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined