دیگر ممالک

فرانس اور برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ مصر کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش ہے اور اس نے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

فرانس اور برطانیہ نے اتوار کے روز اسرائیل پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یہودی ریاست کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ۔فرانس کے وزیر خارجہ اسٹیفن سیجورن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ "فرانس ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔"

Published: undefined

سیجورن نے بڑے پیمانے پر حملے کو حیرت انگیز اور خطے کو  غیر مستحکم کرنے والا اقدام قرار دیا جس سے فوجی کشیدگی میں اضافے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور اسے اپنی یکجہتی کا یقین دلاتا ہے۔

Published: undefined

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ اردن، عراق اور خطے کے دیگر شراکت داروں کی سلامتی کے لیے کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔رشی سنک نے کہا کہ "میں اسرائیل کے خلاف ایرانی حکومت کے لاپرواہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ "ایران نے ایک بار پھر ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے ہی گھر میں افراتفری پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔"

Published: undefined

مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ مصر کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش ہے اور اس نے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined