دیگر ممالک

ڈونالڈ ٹرمپ نے تمام الزامات سے انکار کیا

خبریں تھیں کہ ٹرمپ کے عدالت پہنچنے پر تشدد بھڑک سکتا ہےجس کی وجہ سے  سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے لیکن عدالتی کارروائی کسی واقعے کے بغیر ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی کی وفاقی عدالت میں فرد جرم عاید کئے جانے اور ان کے جرم سے انکار کے بعد جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس موقع پر ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، جس نے اس وقت جب وہ عدالت میں جا رہے تھے تو زور و شور سے گاڑیوں کے ہارن بجائےاور نعرے لگائے۔

Published: undefined

واضح رہے  ایسی اطلاعات تھیں  کہ اس اجتماع کے سبب کہیں تشدد نہ شروع ہو جائے، اس لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے لیکن عدالتی کارروائی کسی واقعے کے بغیر ہوئی۔ٹرمپ پر الزام ہے کہ 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت وہ ملکی سیکیورٹی سے متعلق انتہائی خفیہ دستاویزات ارادتأ اور غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ ڈسٹرکٹ جج آئلین کینن کی عدالت میں پیش ہوئے، جنہیں سابق صدر نے2020 میں وفاقی جج نامزد کیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے فرد جرم 49 صفحات پر مشتمئل ہےجس میں ان پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ قومی دفاعی دستاویزات کو "جان بوجھ کر اپنے پاس رکھنے" کا الزام بھی شامل ہے۔ سابق صدر نے  خود کو دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخاب کے لئے ریپبلیکن پارٹی کا  ایک امیدوار   بننے کا عزم ظاہر کیا ہے  اور کہا ہے کہ  اگر انہیں سزا بھی ہو گئی تب بھی وہ اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

Published: undefined

ٹرمپ پہلے سابق صدر ہیں جنہیں وفاقی فرد جرم کا سامنا کرنا پڑا۔ دو ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ ان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل سابق صدر کو نیویارک میں 2016 کی صدارتی مہم کے دوران ایک پورن فلم اسٹار کو رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں ریاستی فوجداری الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اپنے بے گناہ ہونے کے دعوے کے باوجود ٹرمپ نے اختتامِ ہفتہ تسلیم کیا کہ خفیہ دستاویزات کے کیس میں ان کے لیے خطرات ہیں اور اگر وہ مجرم پائے گئے تو انہیں کئی سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ (بشکریہ وائس آف امریکہ، اردو)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined